پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایک شخص کو توسیع دینے کے لئے ملک داؤ پر لگادیا گیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت راہداری ضمانت کے لئے آئے ہیں، کوشش ہے کہ اج اسمبلی پہنچیں، یہ جو کچھ کر رہے ہیں اور نئی ترامیم لا رہے ہیں انتہائی خطرناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو توسیع دینے کے لئے انہوں نے پورے ملک کو داؤ پر لگایا ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں اور وکلاء بار سے درخواست کروں گا کہ عدالتیں سیاست ازاد ہوتی ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ اگر عدالتوں میں مداخلت کریں گے اور اپنے ذاتی مقصد کے لئے ایک آدمی کو فائدہ پہنچانے یاکسی کے خلاف انتقامی کارروائی کے لئے قانون سازی قابل قبول نہیں ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ہر حد تک اس کو روکنے کی کوشش کریں گے، ہمارے ایم این ایز پر بدترین دباؤ ڈالا جا رہا ہے ان کو لالچ دی جا رہی ہے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون پاس بھی ہو جائے تو اس کومان کون رہا ہے اس کی حیثیت کیا ہوگی، میں قوت وقت سے کہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے اس قسم کی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News