
ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے وار جاری
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 5، ضلع شرقی میں 4، ضلع جنوبی میں 1 کیس جبکہ حیدراباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ سندھ میں 292 کیسز رپورٹ جن میں سے 256 کا تعلق کراچی سے ہے، رواں برس شہرمیں ڈینگی سے ایک شخص جابحق ہوا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس سندھ میں 1520 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 1322کا تعلق کراچی سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News