سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے این اے 171 رحیم یار خان پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست ملی ہے، کل ہونے والے انتخابات میں کسی کو بھی فارم 45 اور فارم 47 کی بنیاد پر الزام تراشی کا موقعہ نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظرئے اور بیانئے کی تائید کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں نفرت، تقسیم اور الزام تراشیوں کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سب مل کر کردار ادا کریں، این اے 171 پر پیپلز پارٹی کی تاریخی جیت پاکستان میں ایک نئی اور مثبت سیاست کی ابتدا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ یہ جیت پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن، قیادت اور عوام نواز پالیسیوں کی واضح توثیق ہے، رحیم یار خان کے عوام نے ایک بار پھر تیر پر اعتماد کیا ہے جو امید، ترقی اور جمہوریت سے وابستگی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق کی پاسداری اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی متحرک قیادت میں ہم مل کر پاکستان کو مزید خوشحال اور انصاف پسند قوم بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی، ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News