Advertisement
Advertisement
Advertisement

اردو مرکز بحرین کے زیر اہتمام یوم آزادی و یوم دفاع پاکستان شعری نشست کا اہتمام

Now Reading:

اردو مرکز بحرین کے زیر اہتمام یوم آزادی و یوم دفاع پاکستان شعری نشست کا اہتمام
یوم دفاع پاکستان مشاعرہ

اردو مرکز بحرین کے زیر اہتمام یوم آزادی و یوم دفاع پاکستان شعری نشست کا اہتمام

اردو مرکزبحرین کے زیر اہتمام شعری نشست بسلسلہ یوم آزادی و یوم دفاع پاکستان کا اہتمام کیا گیا جس میں بحرین کے معروف شعرا نے شرکت کی۔

“آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے” کے عنوان سے گذشتہ دنوں جمعرات کی شام اردو مرکز بحرین کے زیر اہتمام خصوصی ادبی و شعری نشست کا انعقاد پاکستان کلب بحرین میں کیا گیا۔

نشست کی صدارت بحرین کے معروف شاعر محترم احمد عادل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض خرّم عبّاسی نے انجام دیے. ۔نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔

خرّم عبّاسی نے اردو زبان کے ممتازشاعراجمل سراج کی منفرد و معروف نعت پیش کی؛

جب اُس مصور نے جلوہ گاہ جمال احمد ﷺ کی ابتدا کی

Advertisement

تو ان نگاہوں سے مہر و ماہ و نجوم کو روشنی عطا کی

شیرازصاحب نے حضرت بیدم شاہ وارثی کا خوبصورت نعتیہ کالم پیش کیا؛

بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ​

آ دِل میں تُجھے رکھ لُوں اے جلوہ جَانَانَہ​

​کِیوں آنکھ مِلائی تِھی کیوں آگ لگائی تِھی​

اب رُخ کو چُھپا بیٹھے کرکے مُجھے دِیوانہ​

Advertisement

ناظمِ نشست​ خرّم عبّاسی نے محترم اجمل سراج کی درد انگیز نظم جو پاکستان کا مقصد ہمیں یاد دلاتی ہے پیش کی اور حاضرین محفل نے معروف شاعراجمل سراج کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جو ان دنوں علیل ہیں۔

اجمل سراج کی نظم؛

یاد کرو وہ وقت کہ جب ہم

آنکھوں میں کچھ خواب سجا کر

خالی ہاتھوں ننگے پیروں

گھر سے چلے تھے

Advertisement

فکر و فہم کے باب میں جس دم

کوئی بھی ہیجان نہیں تھا

قول و عمل کی یکجائی کا

زرا بھی جب فقدان نہیں تھا

اپنے ہدف اپنے مقصد سے

کوئی بھی انجان نہیں تھا

Advertisement

اندیشے خدشات نہیں تھے

اور معدوم امکان نہیں تھا

دنیا تو تج کر آئے تھے

دنیا کا ارمان نہیں تھا

آج بتا دینا آساں ہے

جو اتنا آسان نہیں تھا

Advertisement

پاکستان کا اک مقصد تھا

مقصد پاکستان نہیں تھا

قربانیوں کی اس داستان کے بیان کا مقصد اس کے بدلے کچھ طلب کرنا یا مایوسی پیدا کرنا نہیں ہے بلکہ یہ یاددھانی ہے کہ پاکستان صرف ان کا نہیں جو آج یہاں آرام کی زندگی بسرکررہے ہیں بلکہ پاکستان ان لاکھوں مرد اور خواتین کی خواہشات، مطالبوں، تمناؤں کا مرکزبھی ہے جنہوں اپنی جان ومال عزت آبرو پاکستان پر قربان کی ہے۔

نشست میں جن شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں صدر محفل محترم احمد عادل، اقبال طارق، ریاض شاہد ، محترمہ اقرا یاسمین، اسد اقبال اور مکھڑا ملک کےعلاوہ عثمان خان، نثاراحمد اور شہزاد احمد بطور سامع شریک ہوئے۔

آخرمیں صدرمحفل احمد عادل نے اس مخصوص و معیاری نشست کے حوالے سے اپنے خیالات اور تاثرات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اس نشست میں نوجوان شعرا کی شرکت، ان کے ادبی ذوق اور شوق اور ان کے کلام نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

ناظمِ مشاعرہ خرّم عبّاسی کے شکریہ اور وطن عزیز کے لیے دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

Advertisement

یہاں اس یادگارنشست کے منتخب اشعار پیشِ خدمت ہیں؛

حقیقتوں سے ہے جانا اسے گماں سے نہیں

قبول دل سے کیا ہے فقط زباں سے نہیں

اسی بحث میں مسافت ہی رہ گئ اپنی

ہمیں کہاں سے ہے جانا غلط کہاں سے نہیں

احمد عادل (صدرِ نشست)

Advertisement

آئنو! غم کی کہانی کب تلک

پتھروں کی حکمرانی کب تلک

کیجئے الفاظ پر اپنے عمل

صرف یہ شعلہ بیانی کب تلک

اقبال طارق

ہجر آغوش میں آتا ہے سما جاتا ہے

Advertisement

عشق پاگل ہے اسے اور بڑھا جاتا ہے

میں اسے ممبرِ دل پر جو بٹھا لیتا ہوں

آیاتِ صبر وہ اکثر ہی سنا جاتا ہے

ریاض شاہد

اشک دل سے چلا اور رضا تک گیا

اوڑھ کر وہ دعا پھر خدا تک گیا

Advertisement

پہلے گرتے ہوئے خود سمبھالا مجھے

پھر گرانے مجھے انتہا تک گیا

اقرا یاسمین

اس طرح سے درد کو حوصلہ دیا گیا

رو پڑا جو میں کبھی تو ہنسا دیا گیا

وصل کا خیال بھی آ گیا اگر کبھی

Advertisement

یوں ہوا کہ فاصلہ پھر بڑھا دیا گیا

اسد اقبال

بزرگوں کی بزرگی اب

نظر انداز ہوتی ہے

مری آواز گم ہو کر

تری آواز ہوتی ہے

Advertisement

مکھڑا ملک

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی وزیر دفاع نے دورہ امریکہ ملتوی کردیا
امریکہ کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگردی کی مذمت
مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں مودی کو عبرتناک شکست
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، میتھیوملر
طب کے شعبے میں سال 2024 کا نوبل انعام دو امریکی سائنس دانوں نے جیت لیا
امریکہ نے گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد فراہم کی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر