Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ

Now Reading:

سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ

سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں ملک کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے لیے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور صوبائی سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک تھے۔

 ملاقات کے دوران سندھ میں وفاقی حکومت کی اہم سڑکوں کے فنڈ جاری کر کے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوران ملاقات جامشورو تا سیہون قومی شاہراہ کو مکمل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر خزانہ سے بات کی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے کافی عرصہ پہلے 7 ارب روپے جاری کر دیئے تھے، سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں مراد علی شاہ نے مہران ہائی وے کی ڈوئیلائیزیشن سے متعلق بھی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی فنڈنگ جاری کرینگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترمیم کا معاملہ؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر