Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا، وزیرداخلہ

Now Reading:

پنجاب پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا، وزیرداخلہ
عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چیئرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے، محسن نقوی

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ عیسی خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کے جوانوں  نے جرات کے ساتھ 14 خارجی دہشتگردوں کو مار بھگایا، رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنے والے خارجی دہشتگردوں کو پولیس نے دندان شکن جواب دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روانڈا کے ایئر چیف کی سربراہی میں دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی بچت بازاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری
اسلام آباد میں پاک آذربائیجان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا قیام
پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر