وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لیڈر کو چھڑوانے والے خود بند ہو گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو کبھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فریال تالپور کو چاند رات کو اسپتال سے جیل بھیجا گیا، کہا گیا میں چاہتا ہوں فریال تالپور کے بھائی کو اذیت پہنچے، کہا گیا چاہتا ہوں بھائی تک پیغام جائے ان کی بہن کو رات گئے جیل بھیجا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ مریم نواز کی ایک کیس میں ضمانت کے بعد گرفتاری ہوئی، کہا گیا میں چاہتا ہوں مریم نواز کو باپ کے سامنے گرفتار کیا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، نام نہاد وزیراعلیٰ نے جلسے میں نازیبا زبان استعمال کی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی نشستیں خالی دیکھ کر حیران ہوں، ہم نے ان کو نفرت کے بیج بونے سے روکا تھا، بانی پی ٹی آئی تو پروڈکشن آرڈرز کا حکم دیتا تھا، اب لگتا ہے نئی فلم آئے گی میں لاہور نہیں جاؤں گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لیڈر کو چھڑوانے والے خود بند ہو گئے، نفرت کے بیچ انہوں نے بوئے یہ خود ہی کاٹیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News