Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرسوں پاکستان کا وجود چیلنج کیا گیا، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا، خواجہ آصف

Now Reading:

پرسوں پاکستان کا وجود چیلنج کیا گیا، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا، خواجہ آصف
خواجہ آصف

پرسوں پاکستان کا وجود چیلنج کیا گیا، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرسوں جلسے میں پاکستان کا وجود چیلنج کیا گیا، جب کہیں گے خان نہیں تو پاکستان نہیں، اسکا کیا ری ایکشن آئے گا، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل اور پرسوں کے وقعات پر تفصیلی بات ہوگئی، جب آپ یہ کہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں تو پھر رات والا ردعمل ہی آئے گا، کل رات کا ردعمل اکیلے نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس قسم کی زبان استعمال کی گئی اس میڈیا نے گواہی دی، پریس گیلری نے کل واک آوٹ کیا، جب بولتا ہے تو کہتا ہے کہ صرف فوج سے ہی بات کروں گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کل کا واقعہ پہلے ہوئے واقعات کی کڑی ہے، جب آپ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بات کریں، میں زمانہ طالبعلمی سے سیاست میں ہوں، کیا نومئی کو فوجی تنصیبات کو چن چن کر ان کے باہر احتجاج نہیں کیا گیا، ان کا ایک لیڈر گرفتار کیا میرے لیڈر کو خاندان سمیت گرفتار کیا گیا۔

علی محمد خان نے خواجہ آصف کی تقریر کے دوران شور مچانا شروع کردیا، جس پر انہوں نے کہا کہ علی محمد خان ڈرامے نہ کرو مجھ پر آرٹیکل چھ اس نے لگوایا، یہ رنگ بازی کررہا ہے، یہ درود شریف پڑھ کر جھوٹ بولتا ہے پھر درود شریف پڑھتا ہے، میں نے ان کی دم پر پاؤں رکھا ہے تو چیختے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔

Advertisement

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کوئی باپ ہے تو پندرہ روز میں لشکر لیکر آئے، پندرہ روز میں سے ایک روز گزر گیا اب پندرہ روز میں لشکر لیکر آئے۔

اس سے قبل خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی گرفتاریوں پر پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل رات ریاست نے احتجاج کیا، صحافیوں سے بھی بدتمیز کی تو آپ لوگوں نے بھی احتجاج کیا تو ریاست کیا کرے  بتائیں؟

انکا کہنا تھا کہ ہم نے بھی چھ چھ سات مہینے جیلیں کاٹی ہیں، مجھے نہیں پتا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے بھی گرفتاری ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ باہر سے ہوئی ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا تھا کہ سیاسی ورکرز کی بھی ایک عزت ہوتی ہے شان سے گرفتاری دیں، میری بھی جیل میں ہتھکڑی لگے اپنے بچوں سے ملاقات ہوتی تھی، پاکستان میں ہی نہیں ایسا ہوتا بلکہ ہر ملک میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر