پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریاں اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے پر ذرائع اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتاریاں اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے قاعدہ 103 کے تحت کسی بھی رکن سے متعلق اسپیکر کو آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔ اسلام آباد پولیس نے گرفتار اراکین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی بھی اسپیکر کو بھجوائی ہے۔
ذرائع کا کہنا کہ ان اراکین پر سنگجانی تھانے میں جلسے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔قواعد کے مطابق اسپیکر کو ان اراکین پر الزامات سے آگاہ کیا گیا اور قانون کی خلاف ورزی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اندر سے کسی بھی گرفتاری سے منع کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News