Advertisement
Advertisement
Advertisement

علماء و مشائخ کنونشن، شرکاء کا مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کام کرنے کا عہد

Now Reading:

علماء و مشائخ کنونشن، شرکاء کا مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کام کرنے کا عہد
علماء و مشائخ کنونشن

علماء و مشائخ کنونشن، شرکاء کا مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کام کرنے کا عہد

کوئٹہ میں ہونے والی علماء و مشائخ کنونشن میں شرکاء نے مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی کے مارخور آڈیٹوریم میں آل بلوچستان علماء و مشائخ کنونشن کا انعقاد ہوا۔

علماء و مشائخ کنونشن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالد اچکزئی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

کنونشن میں مولانا محمد طیب، مولانا عبدالغفور، پیر محمد فرید الدین، مولانا محمد اسماعیل، ابو لخیر زبیر بریلوی اور علامہ شبیر حسن میثمی سمیت بلوچستان کے نامور علماء کرام  نے  شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں  صوبائی وزیر صادق عمرانی، ممبران صوبائی اسمبلی مینا مجید اور عبد المجید بادینی، اور وزیر اعلیٰ کے مشیر حاجی نسیم الرحمان بھی شامل تھے۔

Advertisement

شرکاء نے  وطن عزیز میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اور قیام امن اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن  کرنے پر اتفاق کیا۔

کنونشن میں مسلم امہ کے اتحاد  کے لیے کام کرنے کا عہد کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک کے جملہ مسائل کا حل صرف قرآن و سنت میں ہے۔

شرکاء نے ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی اپیل  کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم سے متعلق اجتماعات کا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا۔

کنونشن میں بین الصوبائی اتحاد اور بھائی چارے  کے فروغ پر زور دیا  گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی؛ ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ تیار کرلی
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛ اسلام آباد میں تعطیلات کا اعلان
پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے، مریم نواز
ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی؛ گرفتار بلوائیوں کے ہوش ربا بیانات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر