Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، شرجیل انعام میمن
پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، شرجیل انعام میمن

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، شرجیل انعام میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل گٹھ جوڑ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کے لئے سرگرداں ہے، اور یہ پاکستان میں سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تل ابیب کے ساتھ روابط ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی مربوط کوششوں کا حصہ ہیں، جبکہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پرسمجھوتہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی عمران خان پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کے لئے چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی قیادت بیرونی ملک دشمن ایجنڈوں پرعمل پیرا ہے، پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر ملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک اس وقت تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کے اہم پالیسی مشیراسرائیل میں بیٹھے ہیں، جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

Advertisement

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بین الاقوامی لابنگ کے لئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلرز مسلسل متحرک ہیں، بیرونی قوتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کی امداد کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا اور پاکستان کی اقتصادی اورسفارتی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی توثیق عمران اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اے پی سی میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت نے پی ٹی آئی اور اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیک گولڈ اسمتھ جیسے افراد پی ٹی آئی کے لیے سازگار پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہے ہیں، ملک کے مستحکم اداروں کے خلاف سازشیں اور ان پر حملے اسرائیلی آشیرواد سے کئے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملکی اداروں کو کمزور کرکے صیہونی مفادات کے لئے راستہ ہموارکرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا منی بجٹ کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی صحافت ممکن نہیں، وزیرِ اعظم
مارکیٹ میں پی ٹی آئی کا نیا اسٹیکر’’ ہم ہی غلام ہیں‘‘ آنے والا ہے، عظمٰی بخاری
نومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، طلال چوہدری
بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی بڑھا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر