وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، “گینگ آف کالا چور”کا چیلا پارٹی کارکنوں میں “مظلوم بچہ” بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، نواز شریف کے بغض میں جلتے آپکا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں، آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے، جانوروں کی جگہ مویشیوں منڈیاں ہوتی اسمبلیاں نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں، اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخواہ کی جان چھوڑیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News