Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل کئے جانے کا امکان

Now Reading:

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل کئے جانے کا امکان
چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل کئے جانے کا امکان

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل کئے جانے کا امکان ہے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف جسٹس پاکستان آج تشکیل کئے جانے کا امکان ہے اور اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس کل بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔

نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور، جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ کے ناموں پر غور ہوگا، نئے چیف جسٹس کے لیے کمیٹی دو تہائی اکثریت کے تحت فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کیا ہے، مولاناعطاء الرحمان نے کامران مرتضیٰ کا نام سینیٹ سیکرٹریٹ کو پہنچادیا ہے۔

اسی طرح پیپلزپارٹی نے بھی چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر تین نام بھجوا دیے ہیں۔

Advertisement

پیپلزپارٹی نے دو نام قومی اسمبلی اور ایک سینیٹ سے بھجوایا ہے جب کہ قومی اسمبلی سے سید نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف کے نام اور سینٹ سے فاروق ایچ نائیک کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف آج پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام اسپیکر کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرز کو خطوط لکھے تھے جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے ارکان کے نام مانگے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر