Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں، مصدق ملک

Now Reading:

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں، مصدق ملک
مصدق ملک

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ میں بہترین سرمایہ کاری کی صلاحیت ہے، 30 شعبوں میں ویژن 2030 کو سمویا گیا ہے، سعودی عرب میں پیٹرولیم خام مال کے بے شمار وسائل ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کو استعمال کرنے کی بڑی مارکیٹ ہے، سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقع سے استفادہ کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے ریڈ کارپٹ بچھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

Advertisement

تجارت کے فروغ میں سعودی فرمانروا کا وژن 2030 اہم کردار ادا کرے گا، جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے بھی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں، سعودی عرب زراعت، کان کنی، آئی ٹی شعبےمیں سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ میں سعودی فرمانروا کا وژن 2030 اہم کردار ادا کرے گا، سعودی ولی عہد کا وژن 2030 قابل تحسین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر