Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی احتجاج؛ گرفتار افغان بلوائیوں کے مزید ہوشربا انکشافات

Now Reading:

پی ٹی آئی احتجاج؛ گرفتار افغان بلوائیوں کے مزید ہوشربا انکشافات

پی ٹی آئی احتجاج؛ گرفتار افغان بلوائیوں کے مزید ہوشربا انکشافات

اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے مزید افغانیوں کی ہوشربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے ہیں۔

پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شر پسند بلوائیوں نے ریاست کیخلاف تمام حدود پار کر دی ہیں، انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار افغان شرپسند کا کہنا تھا کہ میرا نام عبدالقادر ہے، میں افغانستان سے تعلق رکھتا ہوں اور پشاور میں مزدوری کرتا ہوں، پشاور میں جاوید نامی شخص نے ہمیں 5 ہزار روپے دے کر ایک دن کی مزدوری کرنے کو کہا۔

افغان شرپسند عبدالقادر نے انکشاف کیا کہ جاوید نے ہمیں صرف ایک دن کے پیسے دیے جبکہ دو دنوں کے پیسے نہیں دیے، اس شخص نے ہمیں ہدایات دیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جا کر توڑ پھوڑ کرو اور گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دو۔

دوسرے گرفتار افغان شرپسند نے کہا کہ میرا نام امانت خان ہے اور میں افغانستان سے تعلق رکھتا ہوں، پی ٹی آئی سے پیسے لے کر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے سے دور رہیں، یہ شرپسند عناصر ملکی املاک کو توڑ کر ملک اور قوم کا نقصان نہ کریں، گاڑیاں نہ جلائیں اور سڑکوں کو بھی نہ خراب کریں۔

Advertisement

تیسرے گرفتار افغان شرپسند کا کہنا تھا کہ میرا نام مدثر ہے اور میرا تعلق افغانستان سے ہے، ہمیں پی ٹی آئی والوں نے پیسے دیے کہ اسلام آباد میں آگ لگا دو، لوگوں کے بائیک توڑ دو اور گھروں کو بھی آگ لگا دو، اب ہم تھانے میں ہیں مگر ہماری ضمانت کروانے کوئی بھی نہیں آ رہا اور ہم اسی حال میں ادھر پڑے ہیں۔

Advertisement

چوتھے گرفتار افغان شرپسند کے مطابق میرا نام نورالدین ہے اور میرا تعلق افغانستان سے ہے، پی ٹی آئی والوں نے ہمیں دو تین ہزار مزدوری دی کہ اسلام آباد میں جلسے کے دوران افراتفری پھیلا دو اور گاڑیوں کو آگ لگا دو۔

گرفتار افغان شرپسند نے مزید کہا کہ میری اپنے افغان بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ حق حلال کی مزدوری کریں اور ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں جو اپنے ہی ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔

شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب
کراچی میں ہیوی ٹریفک سے کچل کر جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی
پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ تربیتی ٹریننگ؛ قومی دفاع میں اہم سنگ میل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ طے
12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر