اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور حراست میں لئے جانے سے متعلق فواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔
اس سے قبل مختلف میڈیا چینلز پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبریں زیرگردش تھیں جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا ہے جب کہ ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News