Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل

Now Reading:

خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کل اور آج خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر آپریشن کر کے 4 خوارج جہنم واصل کر دیے۔

  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جانی خیل میں گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران 2 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

Advertisement

 آئی ایس پی آر نے کہا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، یہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی سینیٹائزیشن کی جا رہی ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مارکیٹ میں پی ٹی آئی کا نیا اسٹیکر’’ ہم ہی غلام ہیں‘‘ آنے والا ہے، عظمٰی بخاری
نومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، طلال چوہدری
بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی بڑھا دی
صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی ِصحافت کا تحفظ ممکن نہیں، سید یوسف رضا گیلانی
سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ شہریوں سے متعلق رپورٹس ٹرائل کورٹ میں پیش کرنےکی ہدایت
شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر