
ملک بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری
ملک بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 11 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 4 کیسز اندرون سندھ میں رپورٹ ہوئے۔
ضلع وسطی سے 3، ضلع جنوبی سے 3، ضلع شرقی سے 2، ضلع کورنگی سے 2 اور ضلع ملیر سے 1 کیس رپورٹ ہوا، اس کے علاوہ حیدرآباد سے 2 اور میر پور خاص سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں ماہ سندھ میں 86کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 70 کا تعلق کراچی سے ہے، رواں برس شہر میں ڈینگی سے ایک شخص جابحق ہوا، رواں سال سندھ میں 1679 کیسز ہوئے جن میں سے 1453کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بھی پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 890، جبکہ رواں برس اب تک 2724 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 142 جبکہ لاہور سے 05 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ اٹک اور بہاولپور سے 2 سے 2 ڈینگی کے کیس کی رپورٹ ہوئے،اس کے علاوہ گوجرانوالہ، میانوالی، جہلم، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاوالدین، بہاولنگر، بھکر، وہاڑی اور راجن پور سے 1 ، 1 کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News