Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی دہشتگروں کے حملے کی جوابی کارروائی، 2 دہشتگرد جہنم واصل

Now Reading:

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی دہشتگروں کے حملے کی جوابی کارروائی، 2 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی دہشتگروں کے حملے کی جوابی کارروائی، 2 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگروں کے حملے کی جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگروں نے فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں خودکش حملہ اور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر عرف عماری کو بھی جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشیر خان (عمر 39 سال رہائشی ضلع ڈیرہ بگٹی) شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشتگرد کو بے اثر کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور حملے میں حوالدار جمشید خان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل سد باب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم (ای پیمپنٹ 2.0) متعارف
عالمی بینک کی پاکستان کو عالمی تجارت میں معاونت کی یقین دہانی
میئر کراچی کی تاجروں اور صنعت کاروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی ضروری ہے، احسن اقبال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر