Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی وزیراعظم لی چیانگ کل سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

چینی وزیراعظم لی چیانگ کل سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
چینی وزیراعظم لی چیانگ کل سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

چینی وزیراعظم لی چیانگ کل سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ کل سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق چینی وزیراعظم کے ساتھ وزرا اور سینیئر حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا، چینی وزیراعظم کے وفد میں امور خارجہ، تجارت، نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن سمیت چائنہ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے اہلکارشامل ہوں گے۔

 دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ معیشت تجارت اور سی پیک کے تحت تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت کریں گے ، اس کے علاوہ دونوں وزرائے اعظم باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والی بات چیت میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک چین وزرا اعظم اہم علاقائی وعالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے، جبکہ چینی وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی لیڈرز اور سینیئر عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔

 ترجمان کے مطابق چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل برائے سربراہان حکومت کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی سٹریٹیجک شراکت داری کا مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا منی بجٹ کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی صحافت ممکن نہیں، وزیرِ اعظم
مارکیٹ میں پی ٹی آئی کا نیا اسٹیکر’’ ہم ہی غلام ہیں‘‘ آنے والا ہے، عظمٰی بخاری
نومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، طلال چوہدری
بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی بڑھا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر