لاہور: وفاقی حکومت نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا بیان سامنے آگیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 5 آئی پی پیز آٹے میں نمک کے برابر ہیں، اگرمعاہدے منسوخ ہوئے تو مطلب کہیں خرابی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ عذاب ہم پر کس نے مسلط کیا تھا، 5 آئی پی پیز کو بند کرنا خوش آئند ہے، بجلی کے بل پر فکسڈ ٹیکس قابل قبول نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپیل کی کہ جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں، عوام کے درد کا اظہار عمل سے ہونا چاہیے، حکومت پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جاگیرداروں کو پروٹیکشن فراہم کی جاتی ہے، حکومت نے گندم کی قیمت پر بد دیانتی کی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News