وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی تعاون کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بزنس ڈائیلاگ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشین ہم منصب سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم انور ابراہیم سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو تعاون فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی تعاون کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، حلال گوشت کی برآمد میں معیار کو یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ ملائیشیا کا دورہ تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلقات کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی خدمات قابلِ قدر ہیں، وزیراعظم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News