Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ ماہ پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 لاکھ سے زائد چالان کردیے

Now Reading:

گزشتہ ماہ پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 لاکھ سے زائد چالان کردیے
گزشتہ ماہ پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 لاکھ سے زائد چالان کردیے

گزشتہ ماہ پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 لاکھ سے زائد چالان کردیے

لاہور: گزشتہ ماہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ کی چالان کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 لاکھ 66 ہزار زائد افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

لائن لین کی پابندی نہ کرنے پر 1 لاکھ 91 ہزار 127 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، زیرو ٹالرینس کے تحت بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو 2 لاکھ 48 ہزار 542 چلان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 1 لاکھ 68 ہزار 390 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جب کہ 19 ہزار 221 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس نے چالان جاری کیے۔

گزشتہ ماہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن میں ٹریفک پولیس نے 24 ہزار 215 چالان ٹکٹ جاری کیے، 48 ہزار 474 اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

Advertisement

علاوہ ازیں دیگر سنگین ٹریفک وائلیشنز پر 2 لاکھ 14 ہزار 629 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے، صوبہ بھر میں سب سے زیادہ چالان سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کیے۔

لاہور ٹریفک پولیس نےگزشتہ ماہ 5 لاگھ 97 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے۔

 گجرانوالہ 63550، فیصل آباد 87767، راولپنڈی 79703 اور ملتان نے 49665 سے زائد شہریوں کو چالان کیے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور احترام  ہم سب پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف رواں ماہ مزید سختی کی جائے گی، چالان کا مقصد جرمانے کرنا نہیں بلکہ آپ کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
روبینہ خالد کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، بی آئی ایس پی کی اصلاحات پر تبادلہ خیال
اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، حافظ نعیم الرحمن
لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نمازِ جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی
لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24 ویں امدادی کھیپ روانہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی زیر صدارت جی ایم سی سی اجلاس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر