Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہائیکورٹ

Now Reading:

اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہائیکورٹ

اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے تاجروں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا نہ ہو، اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت احتجاج کیلئے مناسب جگہ مختص کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ مظاہرین مختص جگہ پر احتجاج ریکارڈ کروائیں، آرٹیکل 16 اور 17 اجتماع اور نقل وحرکت کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں، یہ بنیادی حقوق قانون کے مطابق لگائی گئی مناسب قدغن پر منحصر ہیں۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا ہے ایک سیاسی جماعت کے کارکنان ریڈ زون کی جانب مارچ کر رہے ہیں، بتایا گیا کہ ریڈ زون میں اجتماع دیگر شہریوں کی نقل و حرکت کو منجمد کر دے گا، اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 245 کے تحت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فوج بھی تعینات ہے، شہر بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے، اس صورتحال میں اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیس کی آئندہ سماعت 17 اکتوبر کو مقرر کی جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبریں گردش کرنے لگی
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بلوچوں پر ایک بار پھر بزدلانہ وار
جب عوامی نمائندے آتے ہیں تو عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، میئر کراچی
سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ انکے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں، احسن اقبال
احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، عظمیٰ بخاری
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کا سلسلہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر