وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوئی ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص ہے جو پاکستان کی خوشحالی کو تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ شخص آپ پر تھوپا گیا ہے، ان کا وہی ایجنڈا ہے کہ کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کے حالات خراب ہوں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کے پی وزیراعلیٰ مسلح جتھہ لیکر اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں، اس جتھے میں افغانی شہری بھی شامل ہیں، یہ کے پی عوام کے وسائل کو بھی ساتھ لیکر آرہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اسلام آباد جو آرہے ہیں اس میں سرکاری مشینری استعمال ہورہی ہے، چند دن بعد کہیں گے نیتن یاہو بھی ڈی چوک پر خطاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا کہ جے شنکر کو ڈی چوک دھرنے سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی، پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہونے جارہی ہے، آپکو احتجاج کرنا ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News