وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم نے پاکستان کے جھنڈے کو نذرِ آتش کیا، پی ٹی ایم والوں نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں پر حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کو بیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی تھی، پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے بھی ملوث پائے گئے، سب چیزیں ثابت ہونے کے بعد پی ٹی ایم پر پابندی لگائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں کہ پی ٹی ایم کو فنڈز کہاں سے آرہے ہیں، کسی کو بھی پاکستان پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پُرامن احتجاج کی ہر کسی کو اجازت ہے، کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، مہنگائی کم ہوئی، ہمیں پاکستان نے ہی شناخت دی ہے، پی ٹی ایم کو کسی بھی طرح سے تعاون فراہم کرنا اب ممنوع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News