وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے اسکو اسلام آباد پر دشمن کا حملہ سمجھتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مسلح جتھے پی ٹی آئی والوں کے ساتھ آرہے ہیں، پی ٹی آئی جو کر رہی ہے اسکو اسلام آباد پر دشمن کا حملہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر حملہ آور ہے، مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس بانی پی ٹی آئی نے بھارتی وزیر خارجہ کو ڈی چوک دھرنے میں خطاب کرنے کی دعوت دی ہے، سیاسی کشیدگی ماضی میں بھی بہت ہوئی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 میں چینی صدر کا دورہ انکی وجہ سے منسوخ ہوا تھا، پی ٹی آئی والے چینی صدر کے دورے کے دوران احتجاج کر رہے تھے، 10 سال بعد پی ٹی آئی وہی چیز دوبارہ وہی چیز کر رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایس سی او سربراہان کی آمد سے پاکستان دنیا کے سیاسی نقشے پر نظر آرہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News