Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے

Now Reading:

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے

8 اکتوبر 2005 کی صبح پاکستان میں آئے 7.6 شدت کے زلزلے کو 19 برس گزر گئے۔

8 اکتوبر کے زلزلے سے آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا کے بعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے تھے، اس زلزلے سے 30 لاکھ افراد بےگھر ہوئے تھے، زلزلے کے ابتدائی تخمینے 88 ہزار اموات کی صورت میں سامنے آئے۔

زلزلے کے باعث دریائے کنہار کے کنارے واقع خوبصورت شہر بالاکوٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا، آزاد کشمیر میں مظفرآباد سے باغ، راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے دل سوز مناظر تھے۔

دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد جموں کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ کی برسی آج منائی جائے گی، مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم، وزراء، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افراد شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے، اس موقع پر پولیس کے دستے سلامی بھی پیش کریں گے، تاہم اس زلزلے میں سب سے زیادہ سرکاری املاک تباہ ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبریں گردش کرنے لگی
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بلوچوں پر ایک بار پھر بزدلانہ وار
جب عوامی نمائندے آتے ہیں تو عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، میئر کراچی
سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ انکے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں، احسن اقبال
احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، عظمیٰ بخاری
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کا سلسلہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر