وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری کیلئے منزل ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے سعودی وزیر سرمایہ کاری نے ملاقات کی جس میں اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم، تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری کیلئے منزل ثابت ہوگا، حکومت اقتصادی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، حکومت سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے۔
ملاقات میں تجارت، دفاع، توانائی کے شعبوں میں شراکت کو مزید بہتر کرنے اور پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملنے پر اتفاق ہوا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News