مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر اسپیکر کے خط پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکرکے خط کا جائزہ لیا گیا جب کہ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو خط کے مندرجات پر بریفنگ دی۔
قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر اسپیکر کے خط پر سیٹیں الاٹ نہیں کرسکتا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے خط کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر التواء ہے، فوری طور پر کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News