
وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے منظور کردہ قواعد منسوخ کردیے
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے منظور کردہ قواعد منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کی سفارش پر قواعد منسوخ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز منسوخ ہونے سے ایجنسی غیر فعال ہو گئی، ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ دوبارہ فعال ہو گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے سے وزارت آئی ٹی کو آگاہ کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے نیشنلسائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دی تھی۔
ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا پر بھی سخت کارروائی ہوگی، سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15 سال تک سزا اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکے گا۔
11 ماہ بعد بالآخر نیشنل این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی ہے، این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News