Advertisement

آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری

آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے۔

گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے ذہنی صحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے ذہنی صحت کی سہولیات بڑھانے اور مریضوں کی رسائی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی و اجتماعی کوششوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل یقینی ہے، آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے۔

 کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دنیا کی تقریباً 60 فیصد آبادی افرادی قوت میں شامل ہے، کام کی جگہ پر دماغی صحت پر توجہ دینا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دماغی صحت کی تعلیم کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تربیتی نصاب میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔

Advertisement

ذہنی صحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

رواں سال عالمی دن کا عنوان “کام کی جگہ پر ذہنی صحت کو ترجیح دینا ” رکھا گیا ہے، پاکستان میں نفسیاتی امراض میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نفسیاتی امراض کا سبب بن رہی ہے، ملکی حالات کے سبب نوجوانوں میں مایوسی کی وجہ سے ڈپریشن عام ہوگیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہر 10 میں سے 6 نوجوان نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔

ورک پلیس پر دن بہ دن بڑھتا مقابلہ نوجوانوں کو ڈپریشن اور انزائٹی کا مریض بنا رہا ہے، جس کی وجہ سے نوجوانوں میں چڑچڑاپن اور مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے۔

مختلف عالمی ادارے اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کے لیے مختلف سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں، نوکری کی سیکیورٹی نہ ہونا بھی ان امراض کی بڑی وجہ ہے، ایسے مریضوں کا علاج دوا اور تھیراپی سے ممکن ہے۔

Advertisement

نوجوان ایکسسائز اور صحت مند غزا کے ذریعے بھی نفساتی مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرانسپورٹ اور بزنس پر 10 فیصد لیوی کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا
پاکستان علماء کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے تحریک کا اعلان
ہمیں مایوس نہیں ہونا، ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور
بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریب
ہمیں سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے، مراد علی شاہ
پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ بیلٹ باکس پر قبضہ اور سازش کی جائے، منعم ظفر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version