اشک آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بہتر علاقائی روابط سے اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
صدر آصف زرداری نے بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشک آباد فورم کے انعقاد پر ترکمانستان حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ عقیدے بہتر اور پرامن مستقبل کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ فورم میں شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی، بہتر علاقائی روابط سے اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں، خطے کے ممالک میں روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
اس موقع پر صدر آصف زرداری نے ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم، امن اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے پر وقار تقریب کے انعقاد پر ترکمانستان کی حکومت اور برادرانہ لوگوں کی تہہ دل سے تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News