اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جاری کردہ آئینی ترمیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے نئے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق کرلیا ہے، بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کی شرائط اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کرلیا، بل کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تاریخ کا تعین مزید مشاورت سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News