بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ذیابیطس کے مریضوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم نے ذیابیطس کےعالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دن منانے کا مقصد ذیابیطس کی روک تھام کی آگاہی کو اجاگر کرنا ہے، ذیابیطس کے شکار لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، آج عالمی دن کاموضوع ذیابیطس اور فلاح وبہبود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی میدان میں ترقی کے باوجود ہردسواں شخص ذیابیطس کا شکار ہے، تشویشناک بات یہ ہےکہ ذیابیطس کے 50 فیصدمریض غیرتشخیص شدہ ہیں، ذیابیطس کے مریضوں میں گردے کی بیماری کی پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو بھی ذیابیطس کے چیلنج کا سامنا ہے، ہمارے تقریباً 33 ملین شہری ذیابیطس کا شکار ہیں، پاکستان میں 11 ملین بالغ افراد میں علامات دیکھنے میں آئی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے تقریباً 80 سے 90 لاکھ افراد کی تشخیص نہیں ہوپاتی، تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے بروقت علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ذیابیطس کے مریضوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے پُرعزم ہے، حکومتی سطح پر روک تھام اور کنٹرول کے لیے پروگرام تیار کیے جارہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ وزارت صحت کےتعاون سےذیابیطس کی روک تھام کا پروگرام شروع کرینگے، پروگرام کا مقصد ذیابیطس پر قابو پانا اور صوبوں میں ہیلتھ کوریج، تشخیص، علاج فراہم کرنا ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پروگرام کا مقصد ذیابیطس سے متعلق آگاہی اور طرز زندگی بہتر بنانا ہے، حکومت پاکستان سب کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
