Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان علماء کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے تحریک کا اعلان

Now Reading:

پاکستان علماء کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے تحریک کا اعلان
پاکستان علماء کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے تحریک کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے تحریک کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے تحریک کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے علماء ومشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹیں ہورہی ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وی پی این کے استعمال سے نوجوانوں کو تباہ کیا جارہا ہے، ایف آئی اے میں سائبر کرائم کیسز کا انبار لگا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ہر فورم سے رجوع کر رہے ہیں جب کہ توہین آمیز مواد باہر سے آرہا ہے، سوشل میڈیا پر منفی مواد سے طلبہ اور نوجوان متاثر ہو رہے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ پاکستان علماء کونسل مواد کو ہٹانے کے لیے تحریک کا اعلان کرتی ہے، منفی مواد کے خلاف پی ٹی اے کے اقدامات کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ توہین مذہب ہوتے ہوئے کیا ہم خاموش رہ کر دیکھتے رہیں، ہمیں اپنا مذہب، اپنا وطن زیادہ عزیز ہے ہمیں یہ مادر پدر قسم کی آزادی عزیز نہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے بتایا کہ کل پی ٹی اے نے کچھ پابندیاں لگائی ہیں اور وزارت مذہبی امور نے بھی خط لکھا ہے جب کہ تمام پاکستانی اس حوالہ سے پی ٹی اے اور وزارت مذہبی امور کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم پی ٹی اے، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور سلامتی کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کی اساس کے خلاف مواد کو روکا جائے۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فائر وال لگائیں یا وی پی این بند کریں، جو بھی کریں قوم کی نئی نسل کو بچایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار
نومبر 2024 میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف، تجارتی خسارے میں کمی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس، تھرکول منصوبے پر اہم فیصلے
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر