مفکرپاکستان، حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے۔
شاعر مشرق کوخراج عقیدت کے لیے مزارِ اقبال پر پرُ وقار تبدیلی گارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستہ نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے، جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔
گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News