پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں، پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا۔
ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جبکہ فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار 500 مقرر ہے۔
اسی طرح 72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے، جبکہ ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500 جبکہ فاسٹ ٹریک 18 ہزار 500 ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے، دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی، پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر شہری دھیان نہ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News