
رواں سال سندھ میں خواتین پر ظلم و زیادتی کے1617 کیسز رپورٹ
کراچی: رواں سال کے دوران صوبہ سندھ میں خواتین پر ظلم و زیادتی کے1617 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال کے دوران صوبہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز محکمہ ترقی نسواں سندھ کو موصول ہوئے جب کہ محکمہ کے زیر اہتمام چلنے والے 17 کمپلین سینٹر میں شکایتیں موصول ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق شکایتوں میں سب سے زیادہ 433 کیسز گھریلو تشدد کے رپورٹ ہوئے، صوبے بھر میں ہراساں کرنے کے کیسز کی تعداد 101 تک جاپہنچی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں صوبے میں خواتین کو اغوا کرنے کے 66 کیسز رپورٹ ہوئے، خواتین کے ساتھ جسمانی زیادتی کے 33 کیسز کی تعداد بھی رپورٹ ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونے والے کیسز پر محکمہ ترقی نسواں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
حکام نے کہا کہ خواتین کی مدد کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں 22 سیف ہاؤس بھی بنائیں گئے ہیں، صوبے کی خواتین خود پرہونے والی زیادتی 1094 پر کال کرکے بھی رپورٹ کرواسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News