Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھرپارکر؛ بے رحم باپ نے بیٹی، دو بیٹوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی

Now Reading:

تھرپارکر؛ بے رحم باپ نے بیٹی، دو بیٹوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی
تھرپارکر؛ بے رحم باپ نے بیٹی، دو بیٹوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی

تھرپارکر؛ بے رحم باپ نے بیٹی، دو بیٹوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی

تھرپارکر میں ایک ہی گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں کم عمر بچے اور بچی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تھرپارکر میں بے رحم باپ نے ایک بیٹی، دو بیٹوں اور بیوی کو زہر دے کر خود بھی مبینہ طور خودکشی کی ہے، بچوں میں 11 سالہ گیتا، پانچ سالہ جسونت اور سات سالہ گلاب شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون پون بائی کی عمر 45 سالہ اور شوہر شنکر کی عمر 48سال ہے، جائے وقوعہ پر کسی قسم کا کوئی آلہ نظر نہیں آیا ہے جس سے واقعہ زہر خوانی کا لگتا ہے۔

ایس ایچ او نگر پارکر کے مطابق گھر کے سربراہ شنکر ٹھاکر کی نعش گھر میں پھندا لگی برآمد ہوئی ہے۔ گھر کا سربراہ شنکر پہلے ڈرائیور تھا اور کچھ دن پہلے گاؤں میں چھوٹا کیبن کھولا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ شنکر کا گھر گاؤں کے باقی گھروں سے فاصلے پر ہے اور رات کے وقت وہ کیبن بند کر کے گھر پہنچا تھا۔

Advertisement

ایس ایچ او نگر پارکر نے مزید بتایا کہ لاشوں کو تعلقہ اسپتال نگر پارکر لایا گیا ہے جہاں پر پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، پوسٹ مارٹم سے ہی موت کے اصل اسباب کا پتا چلے گا جب کہ یہ واقعہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے جس کی ہر رخ سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر