چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محموداشرفی نے کہا کہ بےگناہ لوگوں کونشانہ بنانے والوں کامذہب، انسانیت سےکوئی تعلق نہیں۔
چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر محموداشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ روز بےگناہ پاکستانیوں کاقتل عام کیا گیا، خوارج دہشت گرد پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
طاہراشرفی نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےعزائم کوکامیاب نہیں ہونےدیں گی، خودکش حملہ آورامریکی اسلحے سےلیس تھا، خودکش حملہ آور کو لاپتہ افراد میں ظاہر کیاجارہا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ریاستی ادارے خودکش حملہ آور کا لاپتہ ظاہر کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کریں، پاکستان کامسئلہ فلسطین سےمتعلق مؤقف دوٹوک اورواضح ہے۔
طاہراشرفی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نےہر فورم پرمظلوم فلسطینیوں کےلیےآوازبلند کی، یہ وقت متحد ہونےاور باہمی اختلافات کوبھلانے کا ہے، اتحاد سے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کوشکست دی جائےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News