پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کردی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں جاری نسل کشی کو رکوانے میں ناکام رہی، جس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسالہ غیرمستقل نشستوں میں توسیع پر اتفاق پایا جاتا ہے، سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کے قیام پر کوئی اتفاق رائے نہیں۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل کو مزید مفلوج کردے گا، ویٹو کے اختیارکو روکنے اور معطل کرنے سمیت متعدد اصلاحات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News