لاہور: اسموگ میں خطرناک اضافے کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کردی۔
این ای او سی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر پاکستان اور اس کے گردونواح میں موجودہ بڑھتی ہوئی اسموگ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، این ای او سی کی ٹیم ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کا باعث بننے والے عوامل کی نشاندہی کر رہی ہے۔
بلخصوص صنعتی کارخانوں، دھواں چھورٹی گاڑیوں، گھاس پھوس کو آگ لگانے، نائٹروجن آکسائیڈ کے اخراج وغیرہ کا بغورجائزہ لینے کے بعد اسموگ سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
این ای او سی کے مطابق موجودہ موسمی اور موحولیاتی صورتحال، ہوا میں نمی کے تناسب اور دیگر عوامل کی موجوگی ظاہر کرتی ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں نومبر اور دسمبر کے دوران سموگ کی صورتحال جار ی رہے گی۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پشاور، نوشہرہ، مردان اور دیگر شہری علاقوں میں نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔
احتیاطی تدابیر
اسموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، صبح اور شام کے اوقات میں غیر ضروری سفر اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔
مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں، ہوا کے میعار کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب طریقہ کار مثلاً ڈی ہمیوڈیفائر اور ایئر پیوریفائر کا استعمال کریں۔
سفر کے لیے ماحول دوست سواری کا انتخاب کریں اور موثر طریقوں کا استعمال، اسموگ کا باعث بننے والی گیسوں سے بچاؤ کے لیے مؤثر فلٹرز کا بھی استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News