نائب وزراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کےامن کوتباہ کررہا ہے۔
ریاض میں جاری اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں عرب لیگ، او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ہے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کررہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتاہے، فلسطینی عوام کےخلاف مظالم کوفوری روکا جائے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو رکوائے، عرب لیگ، اوآئی سی کا فلسطینی عوام سےاظہاریکجہتی غیر متزلزل ہے۔
اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ کےحالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج کےجنگی جرائم روزبروزبڑھتےجارہےہیں، اسرائیل کوجنگی جرائم پرجوابدہ ٹھہرایاجائے، پاکستان نےہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News