Advertisement
Advertisement
Advertisement

اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے، مریم نواز

Now Reading:

اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے، مریم نواز
اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے، مریم نواز

اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اٹلی نے چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھا نے کی پیش کش کی اور پنجاب میں لائیو اسٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ اطالوی سفیر نے پنجاب میں عوامی فلاحی پراجیکٹس کو متاثر کن قرار دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاحت، ٹیکسٹائل، لیدر، ماربل، کارپٹس اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ  مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تجارت بڑھانے کے لیے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی معترف، کہا کہ پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا، منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے۔

 اطالوی سفیر نے یہ بھی کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ورک ویزا میں آسانی لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، گورنر خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
گورنر پنجاب کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
سندھ حکومت سندھ میں تین ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ
سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد
ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر