Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان لوگوں کو صوبے کی نہیں، جلسوں کی فکر ہے، گورنر خیبر پختونخوا

Now Reading:

ان لوگوں کو صوبے کی نہیں، جلسوں کی فکر ہے، گورنر خیبر پختونخوا
ان لوگوں کو صوبے کی نہیں، جلسوں کی فکر ہے، گورنر خیبر پختونخوا

ان لوگوں کو صوبے کی نہیں، جلسوں کی فکر ہے، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ان لوگوں کو صوبے کی فکر نہیں، جلسوں کی فکر ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ کے پی حکومت ائیرلائن لینا چاہتی ہے، معلوم نہیں صوبائی حکومت کا یہ کونسا سیاسی کھیل ہے، اس وقت جامعات کو پیسوں کو ضرورت ہے یہ پیسے وہاں لگائے، اگر ان کے پاس کوئی اور طریقہ کار ہے تو ٹھیک ہے خرید لے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشری بی بی غالباً پشاور سیاست کی غرض سے آرہی ہے، میں اگر لاہور، کراچی جاتا ہوں تو صوبے کی حقوق کے لیے جاتا ہوں،  اگر ان کو تکلیف ہے کہ ان کو کوئی نہیں بلاتا تو میں ان کی مدد کروں گا، یہ لوگ جو بھگت رہے ہیں یہ ان کا اپنا کردارہے۔

  گورنر خیبر پختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج میں نے جو خط لکھا ہے یہ صوبائی حکومت کا کام ہے،  مجھے پتا ہےکہ یہ لوگ اس حوالے سے سیریس نہیں اس لیے خود وزیراعظم کو خط لکھا، پچھلی حکومت میں کون لوگ دہشتگردوں کو یہاں لائے، آج تک صوبائی حکومت کا ایک بندہ پاڑا چنار نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہماری صوبائی حکومت نے وفاق سے سپورٹ مانگی ہے، اگر انہوں نے سپورٹ مانگی ہو اور وفاق نے نہ دی ہو تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

Advertisement

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت سوئی ہوئی ہے یا وفاق اور صوبے کو لڑا رہی ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ کے اپنے ضلع کے حالات کسی دے ڈھکے چھپے نہیں، جب وزیراعلیٰ نہیں تھے تو میں نے کہا تھا کہ خود ساختہ روپوشی ہے اور وہی ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، گورنر خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
گورنر پنجاب کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
سندھ حکومت سندھ میں تین ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ
سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد
ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر