Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہداء کی نماز جنازہ ادا

Now Reading:

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہداء کی نماز جنازہ ادا

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہداء کی نماز جنازہ ادا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 06 نومبر 2024ء کو ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید (عمر : 38 سال، ساکن، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان شہید (عمر :30 سال، ساکن، ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید (عمر : 28 سال،ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید (عمر : 37 سال،ساکن ، ضلع کرک) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ  آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement

 

شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، عطاء تارڑ
سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن؛ 5 خوارج جہنم واصل
صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، گورنر خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
گورنر پنجاب کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر