لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نمونیا سے بچاؤ کے سلسلے میں عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہےبچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمونیا سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضروری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہے، نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نمونیا سے بچاو کے لیے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News