Advertisement

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی سالانہ کانفرنس اختتام پذیر

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی سالانہ کانفرنس اختتام پذیر

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی سالانہ کانفرنس اختتام پذیر

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی سالانہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی سالانہ کانفرنس نسٹ کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس این اسٹیبلیٹی میں منعقد ہوئی جو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب کی صدارت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے کی جب کہ سیکرٹری دفاع نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شرکاء اور منتظمین سے اظہار تشکر جئا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اختتامی سیشن میں مندوبین نے کانفرنس کی سفارشات اور تجاویز پر روشنی ڈالی جب کہ شرکاء نے تربیت کے جدید طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے امن کے قیام میں خواتین کی شرکت کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنے کا عزم کیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس نے قیام امن کے لئے ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سابق صدر بریگیڈیئر جنرل جوائس (کینیا) نے صدارت پرنسپل نسٹ سینٹر راجہ آفتاب کو سونپی جب کہ شرکاء نے پرتپاک میزبانی، تعاون اور عالمی امن کے لئے کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار
نومبر 2024 میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف، تجارتی خسارے میں کمی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس، تھرکول منصوبے پر اہم فیصلے
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version