اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم آفس نے مختلف وزارتوں محکموں اور اداروں کے مقدمات میں طویل اسٹے آرڈرز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے حکومتی فیصلوں کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملے پر تمام وزارتوں محکموں اور اداروں سے زیر التوا مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے ایک ہفتے میں تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News